تمام تعریفیں اللہ کے لئے جو تمام جہانوں کا رب ہے اور
درود وسلام محمد رسول اللہ ﷺ پہ ،
آپؐ کے اہلِ بیتِ اَطہار پہ اور
آپؐ کے تمام صحابہ(رضوان اللہ علیہم اجمعین) پہ۔
ہر انسان کامیابی اور آسانی چاہتا ہے اور اللہ پاک بھی اپنے بندوں کو کامیاب دیکھنا چاہتے ہیں ۔کامیابی کے لئے اللہ پاک نے دین دیا ہے۔ دینِ اسلام انسان کوصرف زندگی جینے کے لئے ایک راہ ہی متعین کر کےنہیں دیتا بلکہ اُسے کامیاب بنانے کے لئےاس راستے میں پیش آنے والی تمام مشکلات اور مسائل کے ساتھ ساتھ ان کا حل بھی بتاتاہے۔اب یہ انسان پہ انحصار کرتا ہے کہ وہ دین پہ عمل کے ذریعے اپنی مشکلات کو آسان بنا لیتا ہےیااپنی مرضی پہ چل کر اپنی مشکلات کو اور بڑھا لیتا ہے۔
تقریباً نو سال پہلے مولانا جنید صاحب (ساکن انڈیا) کا ایک بیان سنا جس میں اُنہوں نے بہت ہی آسان پیرائے میں ایسے مسائل کا حل بتایا جو کہ آجکل بہت ہی عام اور بہت سے لوگ اُن میں مبتلا ہیں ۔بیان کا موضوع تھا "قرآن پاک کے ذریعے علاج(الرقیہ الشرعیہ)"۔اُن کے بتائے گئے طریقہ کے مطابق علاج کو اپنے سمیت کئی رشتہ دار اور دوستوں پہ آزمایا اور بے انتہا مفید پایا۔راقم سمیت اوردوستوں نے بھی آگے اور لوگوں کو بتایا ۔جب بہت سے لوگوں نے اس بارے میں استفسار کیا توسوچا کہ کیوں نہ بار بار ہر ایک کو بتانے کی بجائے مولانا صاحب کے بیان کو تحریری شکل دے دی جائے ۔
اس ویب سائٹ کا ایک مقصد تو جو سبھی کا ہوتا ہےوہ اُخروی اعتبار سے ثواب ہے ۔
دوسرے دل کی وہ کڑھن ہے جو اپنے اردگرد دیکھنے سے ہوتی ہے کہ کئی لوگو ں کو علم نہیں ہوتا اور کئی اپنی سُستی کی وجہ سے صحیح طریقے سے علاج نہیں کروا پاتےکہ پیسے لے کر کوئی دوسرا ہی کر دے ہم خود کچھ نہیں کریں گے۔
غلط لوگوں سے علاج کراتے ہیں اور غلط لوگ تو غلط طریقے سے ہی علاج کرتے ہیں ۔خود بھی لٹتے ہیں اور دوسروں کو لٹواتے ہیں ۔ پھر کہتے ہیں کہ " کام نہیں بنا " ۔ ایسے میں "لوٹنے والوں" کی کیا شکایت کرنا، وہ تو ہیں ہی لوٹنے والے۔اور کچھ "زیادہ پڑھے لکھے" لوگ کہتے ہیں کہ ایسا کچھ ہوتا ہی نہیں اور "طبی علاج" میں ہی پھنسے رہتے ہیں۔
دو باتیں ہیں
پہلی یہ کہ " ہر بیماری کا طبی علاج نہیں ہوتا" اور ڈاکٹر آخر تک پھنسائے رکھتے ہیں
اور دوسری "ہر بیماری جادو جنات نہیں ہوتی" مگر کم علم یا جھوٹے عامل پیسوں کے لئے مرنے تک اپنے چکر لگواتے رہتے ہیں۔
الحمدللہ" الرقیہ الشرعیہ" کے ذریعے اللہ پاک نے ان دونوں صورتحال سے نمٹنے کا بہترین سامان بنا دیا ، نہ کہیں جانے کی ضرورت پڑتی ہے نہ پیسے خرچ کرنے کی اور آسان اتنا کہ کوئی بھی کر سکے۔
" رُقیہ شرعیہ " مختلف علماء نے مختلف انداز میں ترتیب دیا ہے ۔اس تحریر میں مولانا جنید صاحب کاتجویز کردہ نسخہ ہے جو کہ آزمودہ ہے اور بہترین نتائج کا حامل پایا گیا ہے۔
زیادہ نہیں بس تھوڑی سے محنت کیجئے ہر داڑھی والے (کیونکہ یہ نشانی تو ایک با عمل مسلمان کی ہیں مگر ضروری نہیں کہ وہ "عالم" بھی ہو ) کی بجائے اپنے مسائل علماءکرام کے سامنے پیش کیجئے اور انہی سے اپنے مسائل کا حل تلاش کروانے میں مدد لیجئے۔
علماء کرام کا کام مسائل کا حل بتانا ہے ۔ حل تو ہمیں اور آپ کو خود ہی کرنے پڑیں گے۔
اور آخر میں چند الفاظ کی تبدیلی کے ساتھ وہی کہوں گا
جو شیخ وحید بن عبدالسلام صاحب نے اپنی کتاب الصارم البتار فی التصدی للسحرۃ الاشرار (جس سے اس ویب سائٹ کے مواد میں بھی استفادہ کیا گیا ) کے مقدمہ کے آخر میں لکھا ہے ۔کہ
• اس ویب سائٹ میں آپ کو جو بات بھی "خلافِ قرآن و سنت " نظر آئے تو اس بات کو دیوار پہ دے ماریں اور قرآن و سنت پہ عمل کریں۔
• ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہر ایسے انسان پہ رحمت فرمائے جو ہمیں ہماری غلطی سے آگاہ کرےاور اگر ہم زندہ نہ ہوں تو ہماری اس تحریر میں اصلاح کر دے ۔
• ہم ہر ایسی بات سے بَری ہیں جو "خلافِ قرآن و سنت " ہو ۔
• جس کسی کو بھی اس ویب سائٹ سے فائدہ پہنچے وہ ہمیں بھی اپنی دعاؤں میں یاد رکھے۔
• ہم نے اپنی حد تک کوشش کی ،جس کی توفیق صرف اللہ ہی کے ہاتھ میں ہے اور ہم اُسی پہ بھروسہ کرتے ہیں۔
خدمات


قرآن کی تلاوت اور دعاؤں کے ذریعے روحانی سکون اور شفا
براہِ راست بات چیت، انفرادی رہنمائی کے لئے
آن لائن اپائنٹمنٹ (فیس کی ادائیگی کے ساتھ)
بالکل مفت ، گھر بیٹھے
ای میل
info@alRuqyahOnline.com
+923043218811
صرف واٹس ایپ کے لئے
برائے مہربانی کال یا ایس ایم ایس مت کیجئے۔